انتقال

   


حیدرآباد۔/10 فروری، ( راست ) ڈاکٹر عالیہ امان ڈپٹی اڈوائزر محکمہ یونانی ریٹائرڈ اہلیہ جناب امان اللہ ہاشمی مرحوم کا 9 فروری کو دہلی میں انتقال ہوگیا۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء ؒ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 3 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9394022436 پر ربط کریں۔
حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( راست ) : ڈاکٹر سیدہ اشرف النساء زوجہ ڈاکٹر محمد عبدالحمید موظف پروفیسر ریڈیالوجی ، عثمانیہ میڈیکل کالج ، حیدرآباد کا بروز جمعرات بعد فجر ملواکی ، امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ ، حکیم سید عبدالستار مرحوم کی دختر اور جناب سید عبدالواجد موظف ڈپٹی رجسٹرار ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی بہن ہوتی تھیں ۔ نماز جنازہ بعدنماز جمعہ ملواکی ، امریکہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین ملواکی کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 001-832-853-8270 ، 7287860861 پر ربط کریں ۔۔