انتقال

   

حیدرآباد۔/13 فروری، ( راست ) جناب محمد عبدالحفیظ ولد جناب محمد عبدالرشید مرحوم کا بعمر 72 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز پیر بعد نماز ظہر مسجد کمیلہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین تکیہ روشن دل میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر8686319980 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب مرزا شوکت اللہ بیگ ولد جناب مرزا حسین بیگ ساکن اندرون عالیجاہ کوٹلہ کا 12 فروری 2022 کو بعد عصر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد قادرالدولہ اندرون کوٹلہ عالیجاہ میں ادا کی گئی اور تدفین چنچلگوڑہ دائرہ سلطان کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل مسجد ہذا میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا ، دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9912472406 پر ربط کریں۔