انتقال

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( راست ) : حیدرآبادی فلموں کے مشہور اداکار عدنان ساجد خاں المعروف گلو دادا کے والد جناب جہانگیر خاں بعمر 86 سال پروپرائٹر اسٹار ٹورسٹ افضل گنج ولد محبوب خاں مرحوم کا 12 فروری بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا ۔ 13 فروری کو نماز جنازہ مسجد آئی ٹی بازار گھاٹ میں بعد نماز فجر ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ درگاہ بادپا ؒ ، فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9390202021 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محل مبارک حضرت سید شاہ صفی اللہ حسینی ؒ سابق سجادہ نشین بارگاہ کا 13 فروری اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 14 فروری کو بعد نماز عصر مسجد حسینی بارگاہ حضرت سید خواجہ حسین شاہ ولی ؒ میں مرحومہ کے صاحبزادے سید محمد گیسودراز حسینی کی امامت میں ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ درگاہ شریف میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم و زیارت 15 فروری کو بعد نماز عصر احاطہ درگاہ شریف میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں تین صاحبزادے حضرت سید محمد اکبر حسینی ( صاحب پیر ) ، حضرت سید محمد جانی حسینی ( سادات پیر ) ، حضرت سید محمد گیسودراز حسینی ( احمد پیر ) و نبیران ہیں ۔۔