انتقال

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( راست ) : جناب محمد شمس الدین غوری ولد جناب محمد رسول غوری مرحوم موظف مرحوم میڈیکل ڈپارٹمنٹ بھونگیر کا بروز منگل 14 فروری کو بعمر 70 سال حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد عنبر پیٹ میں 15 فروری کو ادا کی گئی اور تدفین قادری باغ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 17 فروری بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی عنبر پیٹ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9959036955 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج سید اسحاق علی ولد سید حیدر علی مرحوم کا چہارشنبہ 16 فبروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 17 فبروری بروز جمعرات بعد نماز ظہر (جماعت 1.30 بجے) جامع مسجد مہیشورم ‘ رنگاریڈی ڈسٹرکٹ میں ادا کی جائیگی۔ تفصیلات کیلئے فون : 9848409066پر ربط کریں ۔

٭٭ ایس سپلائنگ کمپنی گوشہ محل کے پارٹنر جناب محمد نعیم خان ولد جناب حبیب خان مرحوم، عمر 63 سال کا مختلف عارضوں سے علالت کے بعد چہارشنبہ کو انتقال ہوا۔ نماز جنازہ جامع مسجد افضل گنج میں بعد عصر ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان متصل مسجد چمن افضل گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران اور دو برادران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم جمعہ 18 فبروری کو بعد عصر مسجد ابوبکر، الحسنات کالونی، ٹولی چوکی میں مقرر ہے۔مزید تفصیلات کے لیے 9849075251 ۔ 9849013618 پر ربط کریں ۔

٭٭ محترمہ اقبال بانو بیگم‘ زوجہ محمد فیاض علی خان مرحوم کا بروز منگل 16 فبروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد حضرت پیر بخاری شاہ ؒ سعیدآباد میں عمل میں آئی۔ مرحومہ جناب محمد شجاع اللہ خان ایڈوکیٹ کی والدہ تھیں۔ پسماندگان میں 5 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 17 فبروری کو بعد نماز عصر مسجد پیر بخاری شاہ سعید آبادمیں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے : 9848210748,9347142433پر ربط کریں ۔