انتقال

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب سید یوسف شریف ولد جناب سید احمد مرحوم ساکن سعید آباد کالونی کا عارضہ قلب بعمر 77 سال انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک صاحبزادی اور دو فرزندان سید صابر شریف ( مدینہ منورہ ) اور سید حنیف احمد عامر شامل ہیں ۔ انہوں نے ایک طویل عرصے تک رہنمائے دکن کے لیے جوگی پیٹ کے نامہ نگار کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔ نماز جنازہ جمعرات 26 ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد قادریہ سعید آباد کالونی میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان سعید آباد میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9395381226 ۔ 9949481933 پر ربط کریں ۔ مرحوم ، ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز ایڈیٹر گواہ ، ڈاکٹر عبدالرشید جنید جوائنٹ ایڈیٹر گواہ اور حافظ عبدالرزاق نوید کے ماموں تھے ۔۔

مالک حسامی بُک ڈپو جناب محمد قاسم خان کا انتقال
حیدرآباد۔/25 ستمبر، ( راست ) حسامی بُک ڈپو چارکمان حیدرـآباد کے مالک جناب الحاج محمد قاسم خان ولد جناب الحاج منیر احمد خان مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز جمعرات 26 ستمبر صبح 11 بجے سلیمانی جماعت خانہ حسینی علم میں ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8790462876 ، 9441877710 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

انتقال
حیدرآباد۔/25 ستمبر، ( راست ) جناب محمد مسکین پاشاہ ولد جناب محمد امین الدین مرحوم ساکن مدھورا نگر شمس آباد کا بعمر76 سال آج مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 26 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی شمس آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین عیدگاہ قبرستان شمس آباد میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9030977784 ، 9396300172 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

٭ الحاج محمد یوسف الدین صاحب مرحوم تاجر اولڈ موٹر پارٹس افضل گنج کی اہلیہ محترمہ الحاج احمدی بیگم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین آبائی قبرستان مسجد بغدادی دبیر پورہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8074101232 ، 9885049218 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

٭٭ جناب شیخ رفیق احمد ولد جناب شیخ بشیر احمد مرحوم کا 24 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد اے بیاٹری لائن ، شانتی نگر میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ اور تدفین احاطہ شانتی نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 26 ستمبر کو مسجد اے بیاٹری لائن بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو فرزندان دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849241889 ۔ 9290600141 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ شمیم سلطانہ اہلیہ محمد محبوب قریشی ساکن حکیم پیٹ‘ ٹولی چوکی کا 25؍ ستمبر بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد ایک مینار (سعیدیہ) ٹولی چوکی ‘حکیم پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین حکیم پیٹ کنٹہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 26؍ ستمبر بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد ( سعیدیہ) ایک مینار ‘حکیم پیٹ‘ ٹولی چوکی میں مقرر ہے۔پسماندگان میں 6لڑکے اور 2لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے9666932465 یا 8801659805پر ربط کریں۔