انتقال

   


حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( راست ) : الحاج محمد خواجہ ولد جناب محمد اکبر مرحوم موظف عہدیدار محکمہ سروے لینڈ اینڈ ریکارڈ کا بعمر 77 سال ساکن ہاشم آباد چندرائن گٹہ کا علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 18 فروری کو صبح 8 بجے مسجد صدیق اکبر ہاشم آباد چندرائن گٹہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان شیخ پلی محمد آباد منڈل محبوب نگر میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں سات دختران اور ایک فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985665480 ۔ 9885983695 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب جنید علی خاں ولد جناب خواجہ معین الدین خاں مرحوم اسپیشل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کا 15 فروری بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین 16 فروری بعد نماز فجر درگاہ شریف سرکار سیدنا سید شاہ موسیٰ قادری ؒ پرانا پل عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور ایک فرزند شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 18 فروری بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8978308389 ۔ 916309574714 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد عبدالرحمن کا 17 فروری 2022 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ مسجد سرفخاص پلٹن عثمانیہ مسجد ملک پیٹ میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی ۔ تدفین مسجد الہٰی چادر گھاٹ کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246575593 ۔ 9246535593 پر ربط کریں ۔۔