انتقال

   


حیدرآباد۔/18 فروری، ( راست ) الحاج محمد مظفر حسین سابق ملازم آسام ٹی ڈپو عابڈس ساکن بی بی کا چشمہ ولد جناب محمد حسین مرحوم صوبیدار کا 17 فروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 18 فروری کو بعد نماز جمعہ مسجد خلفائے راشدین جہاں نماں میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احاطہ درگاہ حضرت کملی والے شاہ صاحب ؒ دبیر پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9391908001 اور 9848279962 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ بدر جہاں بانو زوجہ جناب غلام محمد ساکن رحمت نگر انصاری روڈ کا 17 فروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد خدیجۃ الکبریٰ، سنجے گاندھی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 19 فروری کو بعد نماز عصر مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 3 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8978622241 یا 9848771064 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب عبدالفہیم ولد جناب محمد عبدالشکور مرحوم کا 18 فروری بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ مزید تفصیلات کیلئے موبائیل نمبر9700809854 پر ربط کریں۔