انتقال

   


حیدرآباد۔/20 فروری، ( راست ) جناب محمد افضل ولد شیخ اسمعیل کا بعمر 78 سال اتوار کو 2:30 بجے دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ پیر کو فجر میں مسجد جہاں آرا ہمایوں نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین فرسٹ لانسر کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 دختران اور 2 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885330492 یا 9676186271 پر ربط کریں۔

حیدرآباد 20 فبروری ( راست ) جناب محمد عبدالنعیم ولد جناب محمد عبدالغفور مرحوم ساکن مادنا پیٹ کا آج 20 فبروری کو صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد نور مادنا پیٹ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چھاؤنی میںعمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم منگل 22 فبروری کو بعد نمازعصر مقرر ہے ۔ تفصیلات فون نمبر 9866720520 اور 9247279334 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔


٭٭ جناب مقبول احمد سابق خطیب و امام مسجد ہدیٰ عثمان پورہ ولد جناب محمد احمد مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد ہدیٰ عثمان پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بود علی شاہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 22 فروری کو بعد نماز عصر مسجد ہدیٰ عثمان پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9959917570 یا 93946339624 پر ربط کریں۔