انتقال

   

حیدرآباد۔ 24 فبروری ۔ (راست) جناب محمد خلیل عرف رہبر متوطن سدی پیٹ ولد جناب محمد عبدالجلیل ریٹائرڈ تحصیلدار کا بعمر 47 سال 23 فبروری 2022 چہارشنبہ کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 24 فبروری بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صالحین نواب صاحب کنٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان نواب صاحب کنٹہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سہ یوم 27 فبروری بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد صالحین نواب صاحب کنٹہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3فرزندان شامل ہیں ۔ مزیدتفصیلات کے لیے محمد جمیل سے 9849047076پر ربط کریں۔
٭٭ جناب قیصر محی الدین سابقہ ڈائرکٹر روبی چینل ولد غوث محی الدین کا بعمر 64 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 24 فروری جمعرات کو بعد نماز فجر وزیر النساء مسجد دبیر پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 25 فروری جمعہ کو بعد نماز عصر وزیر النساء مسجد میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7702421139 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب کمال مرتضیٰ ولد جناب غلام مرتضیٰ مرحوم کا 24 فروری 2022 بروز جمعرات صبح 5-30 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حسن ہمایوں نگر میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان ماریڈ پلی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9392421482 ۔ 9703155317 پر ربط کریں ۔۔