انتقال

   

حیدرآباد۔/26 فروری، ( راست ) جناب سید محمد کاظم سپرنٹنڈنگ انجینئر ابنِ سید محمد مہدی موسوی مرحوم کا آج رات خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ12:30 بجے دن الاوہ سرطوق میں مولانا علی حیدر فرشتہ کی امامت میں ادا کی جائے گی۔ تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8121103421 یا 9849317860 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید علیم پاشاہ ولد مولوی سید اکبر مرحوم کا بعمر 64 سال دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے 25 فروری کو انتقال ہوگیا۔ ہفتہ کو بعد نماز ظہر مسجد دیندار انجمن میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ شریف حضرت بغدادی شاہ صاحب کے قبرستان لنگر حوض میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 27 فروری کو بعد نماز عصر مسجد دیندار انجمن میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے7396105009 پر ربط کریں۔
٭٭ یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ جناب سید حبیب الدین چشتی بندہ نوازی کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر ( 1-30 بجے ) مسجد مولا علی، روبرو قادری چمن فلک نما میں مقرر ہے۔تدفین قبرستان جمال بی کا تکیہ روبرو قادری چمن میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700660260 یا 9390767830 پر ربط کریں۔