انتقال

   


حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( راست ) : جناب محمد حسین ولد جناب محمد شمشیر علی کا بروز ہفتہ ایک بجے رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ رحمت نگر ، مسجد گڈا میں ادا کی گئی اور تدفین حبیب فاطمہ نگر میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908512667 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ تبسم ہاشمی بنت جناب سید حسین آقا اہلیہ جناب سید محمد رضا عابدی ساکن بنجارہ ہلز کا 27 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید نثار حسین حیدر آقا نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت یکم مارچ کو 7 بجے شام نور خاں بازار باقر آقا لین شریعت کدہ میں مقرر ہے ۔ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848017786 ۔ 9848050599 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد افسر حسین ولد جناب محمد ممتاز حسین مرحوم ساکن مغل پورہ کا آج بعد نماز عشاء انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل بعد نماز ظہر مسجد خدیجہ بیگم سلطان شاہی میں مقرر ہے ۔ تدفین دائرہ میر مومن صاحبؒ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9441406786 ۔ 9133574618 پر ربط کریں ۔۔