انتقال

   


حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ : ( راست ) : الحاج محمد معز الدین ولد جناب محمد نیاز الدین مرحوم ساکن مراد نگر کا 10 مارچ 2022 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جدہ میں ادا کی گئی اور وہیں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 966507081749 ( جدہ ) یا 9949466206 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ : ( راست ) : الحاج سید زاہد علی ولد جناب سید رزاق علی مرحوم کا بعمر 57 سال 9 مارچ بروز چہارشنبہ 4 بجے صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد فردوس ، قاضی پورہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن شاہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 11 مارچ کو مسجد فردوس قاضی پورہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700038971 ۔ 9700171323 پر ربط کریں ۔۔