انتقال

   

میدک ۔ جناب سید عبدالعلیم خادم بیت المال میدک و سابق ملازم امداد باہمی بینک کا مختصر سی علالت کے بعد بعمر 65 سال ، 12 مارچ بروز ہفتہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد قوت الاسلام میں ا دا کی گئی ۔ تدفین قبرستان قادر بنگلہ میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ایک مخلص انسان تھے ۔ وہ ابتداء میں بحیثیت انسپکٹر امداد باہمی خدمات انجام دیتے تھے ۔ لیکن انہوں نے بینک کی ملازمت کو ناجائز سمجھتے ہوئے مستعفی ہوگئے تھے ۔ بعد ازاں مقامی بیت المال کی ملازمت اختیار کرلی تھی ۔ بیت المال کے ذمہ داران اور دیگر حضرات جناب محمد رضی الدین جمیل ، شیخ یحییٰ صابر ، محمد ریاض الدین ، شاہد جمیل ، خواجہ معز الدین ، خطیب و پیش امام مسجد جامع ، ڈاکٹر صوفی علی ، عابد علی ، شطاری صدر بیت المال ، جناب سید غفار نیازی ، جناب سید نصیر جوہری نے سید عبدالعلیم کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ اور ان کی خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کی ۔ پسماندگان میں شریک حیات کے علاوہ 5 دختران او رایک لڑکا شامل ہے ۔

انتقال
جگتیال :جناب احتشام الدین تحسین ولد خواجہ معین الدین مرحوم موظف ایریگیشن ڈپارٹمنٹ و جگتیال تبلیغی جماعت کے سرگرم کارکن کا گذشتہ شام 5 بجے قلب پر حملے سے اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد ظہر جامع مسجد جگتیال میں انکے فرزند حافظ اعجاز الدین متین نے پڑھائی اور تدفین آبائی قبرستان متصل مسجد مقبرہ انجام پائی۔ تبلیغی جماعت کے ذمہ دار کارکنان کے علاوہ دیگر مذہبی و سماجی و سیاسی قائدین نے مکان پہنچ کر میت کا دیدار کئے اور پسماندہ گان کو پرسہ دیا ۔پسماندہ گان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے تین لڑکیاں شامل ہے مرحوم کانگریس پارٹی سینئیر قاید محمد مصطفی کمال اور مرحوم جعفر سامل کے برادر نسبتی اور حافظ محسن سابقہ شاہی امام جامع مسجد جگتیال اور شاہین کے بڑے بھائی اوراکرام الدین مبین اور اعجاز الدین متین کے والد محترم تھے۔