انتقال

   


حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( راست ) : ریٹائرڈ ریڈر گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج ڈاکٹر نسیم فاطمہ کا طویل علالت کے بعد جمعرات 31 مارچ 2022 کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین اسی روز رات میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر سید احمد حسینی اور ایک دختر ڈاکٹر آمنہ طلعت فاطمہ شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم اتوار کو مسجد قطب شاہی گڈی ملکاپور میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885118382 پر ربط کریں ۔۔