انتقال

   


حیدرآباد۔/2اپریل، ( راست ) جناب محمد حامد جنید ولد جناب محمد عبدالحئی ساکن رحمت گلشن کالونی گچی باؤلی کا یکم اپریل 2022 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد حبیبیہ رحمت گلشن کالونی میں بعد عشاء ادا کی گئی اور تدفین گچی باؤلی قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 6350475443 یا 7702525273 پر ربط کریں۔
٭٭ نواب میر الفت علی خان رضوی عرف عقیل نواب ابن نواب میر علی نقی خاں رضوی منصف مرحوم کا یکم اپریل کو انتقال ہوگیا۔ تدفین اعتصام الملک جامباغ میں عمل میں آئی۔ مرحوم، نواب رشید الملک کے نبیرہ تھے۔ مجلس زیارت3 اپریل 7 ساعت عصر الاوہ سرطوق مبارک میں مقرر ہے۔ علامہ اعجاز فرخ کا خطاب ہوگا۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9972065149 یا 8142990792 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ نغمہ مقصود زوجہ جناب میر مقصود علی مرحوم ( موظف ڈائرکٹر محکمہ زراعت ) ساکن فالکن انکلیو مانصاحب ٹینک کا یکم اپریل بروز جمعہ صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد محمدی امام اعظم ابو حنیفہ نماز گراؤنڈ آغا پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ حضرت سردار بیگ صاحب ؒ آغا پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند کے علاوہ دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 4 بجے شام مسجد محمدی امام اعظم ابو حنیفہ آغا پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7330850444 یا 9849096697 پر ربط کریں۔
00 جناب سید انورالدین ولد سید غیاث الدین کا 2 اپریل ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی مصری گنج میں ادا کی گئی اور تدفین کاماٹی پورہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 3 اپریل اتوار کو اسی مسجد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885433212 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب منیف بن محمد النہدی ساکن منڈی میر عالم کا بروز ہفتہ 2 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد ارض بیگ میر عالم منڈی میں ادا کی گئی۔ تدفین تکیہ روشن بی کا بڑا قبرستان میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700721322 یا 9290094786 پر ربط کریں۔