انتقال

   


حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( راست ) : محترمہ حشمت النساء شمیم زوجہ جناب محمد غوث الدین Retd. E.in.C. R&B کا آج 12 اپریل 10 رمضان المبارک کو انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ ، میر منور علی ڈسٹرکٹ رجسٹرار کی بڑی صاحبزادی تھیں ۔ تدفین کل 13 اپریل کو بعد نماز ظہر مسجد عالمگیر شانتی نگر کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید معلومات کے لیے 9848051141 ۔ 9989035522 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جعفر عبداللہ محمد العیدروس المعروف مدنی کا 11 اپریل،بروز پیرجدہ میں بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 12 اپریل بروز منگل بعد نماز عصر جدہ کی مسجد سلیمانی میں ادا کی گئی اور تدفین وہیں کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 دختر اور ایک فرزند ہیں۔ مرحوم، حبیب احمد محمد العیدروس کے بڑے داماد ، حبیب محمد بن احمد العیدروس کے پوترے اور حبیب جعفر بن احمد العیدروس ؒ کے نواسے تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700259964پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد عبدالمقتدر امین معتمد مسجد منصور خاں پنجہ شاہ کا 11 اپریل پیر رات 11 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد منصور خاں پنجہ شاہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ عبدالقادر صوفی محدث ؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 14 اپریل بعد نماز عصر مسجد منصور خاں پنجہ شاہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 7702682676 اور 9618372087 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ڈاکٹر محمد نعیم الدین ولد جناب محمد رحیم الدین کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل چہارشنبہ کو بعد نماز عصر مسجد اقصیٰ سات گنبد روڈ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات 8555870997 ۔ 9290121176 پر معلوم کی جاسکتی ہیں ۔۔
دیہانت
٭٭ صدر تلنگانہ انڈین اسٹائیل ریسلنگ و نائب صدر آل انڈیا ریسلنگ اسوسی ایشن جناب بی وجئے کمار یادو ساکن سری نگر کالونی پنجہ گٹہ کا 12 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ ارتھی جلوس 13 اپریل کو ان ہی کے مکان سے 11 بجے دن نکالا جائے گا ۔ پنجہ گٹہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات انجام دی جائیں گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور 3 دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9440056333 پر ربط کریں ۔۔