انتقال

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( راست ) : پروفیسر ناصر بیگ سلمانی سابق صدر شعبہ جیالوجی ، سیف آباد سائنس کالج ، جامعہ عثمانیہ کا شب جمعہ 13 رمضان کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین 14 رمضان کو بعد نماز ظہر چیونٹی شاہ کٹل گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، ڈاکٹر محی الدین حبیبی اور پروفیسر مجید بیدار کے ہم زلف ہوتے تھے ۔ پسماندگان میں حفیظ بیگ ، پروفیسر خالد بیگ ، صاحبزادی اور اہلیہ ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8978155985 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد محی الدین شریف سابق اکاونٹ آفیسر اردو اکیڈیمی کی اہلیہ محترمہ صابرہ تسنیم کا مختصر علالت کے بعد بروز اتوار انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد غوثیہ پروین ٹولی چوکی میں ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد الاقصیٰ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8978435498 پر ربط کریں ۔۔
مدھو رفیع کا دیہانت
حیدرآباد۔ 18 اپریل (راست) سکندرآباد پبلک اسکول کے کرتا دھرتا شری مدھوسدن راؤ المعروف مدھو رفیع کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں دیہانت ہوگیا۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل اور زیرعلاج تھے۔ آنجہانی کا شہر کے ممتاز گلوکاروں میں شمار ہوتا تھا۔ وہ مشہور پلے بیاک سنگر محمد رفیع مرحوم کے شیدائیوں میں شمار ہوتے تھے اور اُن کے گیتوں کو بڑی خوبی کے ساتھ گایا کرتے تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9398776095 پر ربط کریں۔