انتقال

   

حیدرآباد 23 اپریل ( راست ) سینئر صحافی جناب میر ایوب علی خان کی اہلیہ محترمہ نسرین ایوب علی خان کا علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 67 برس تھی ۔ محترمہ نسرین انڈین ایمبسی اسکول جدہ سعودی عرب میں ٹیچر تھیں۔ حیدرآباد واپسی کے بعد انہوں نے ٹولی چوکی میں ماؤنٹ مرسی اسکول کے قیام میں اہم رول ادا کیا تھا اور اسکول کی ڈائرکٹر و پرنسپل بھی تھیں۔ پسماندگان میں شوہر ایوب علی خان کے علاوہ فرزندان میر منیب علی خان اور میر مجیب علی خان شامل ہیں۔ نماز جنازہ اتوار 24 اپریل بعد نماز ظہر مسجد بقیع روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں ادا کی جائے گی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 7799522807 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
00 سید رضا علی زیدی فرزند سید محمد مرتضیٰ زیدی مرحوم کا حرکت قلب بند ہوجانے سے 22 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جناز ہ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مولانا سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت بروز اتوار 24 اپریل کو 4 ساعت عصر الاوہ حضرت قاسم یاقوت پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9985547840 پر ربط کریں۔