انتقال

   

حیدرآباد۔ 26اپریل ( راست ) جناب محمد زاہد محی الدین ولد محمد قادر محی الدین مرحوم کا بعمر 67 سال 25 اپریل کی رات 10 بجے انتقال ہوگیا ہے۔ نماز جنازہ 26اپریل منگل کی صبح مسجد زینت النسابیگم عمدہ بازار ( دودھ باو لی ) میں ادا کی گئی۔مرحوم سابق میں سعودیہ عرب میں ملازمت انجام دے چکے ہیں بعد ازاں وہ روزنامہ انقلاب ممبئی سے بھی وابستہ رہے تھے۔ فاتحہ سیوم جمعرات 28 اپریل کو مسجد زینت النساء عمدہ بازار میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے برادر خورد خالد محی الدین سے فون نمبر 7702272072 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
٭٭ جناب محمد حمید الدین ( حمید ماما ) ولد جناب عبدالعزیز صدیقی کا پیر 25 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ بعد نماز فجر گنبد والی مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان مسجد عالمگیری شانتی نگر میں دا کی جائے گی ۔ تفصیلات 8897754970 پر معلوم کی جاسکتی ہیں ۔۔