انتقال

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اپریل : ( راست ) : ڈاکٹر نارائن راج سکسینہ کا آج اچانک دیہانت ہوگیا ۔ ارتھی 28 اپریل 2022 کو دن میں 11-30 بجے پنجہ گٹہ میں واقع ان کی رہائش گاہ سے اٹھائی جائے گی اور پرانا پل شمشان گھاٹ میں آخری رسومات انجام دی جائیں گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9701292108 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالغنی ( جمیل ) کے فرزند محمد عبدالمدثر ( شعیب ) کابہ عمر 26 سال گزشتہ شام انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ نماز جنازہ آج صبح مسجد ماما رمضانی ( بڑی مسجد ) چھاؤنی میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چھاؤنی نادعلی بیگ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعرات 28 اپریل کو مسجد ماما رمضانی میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ فون نمبرات 9849076707 ، 9885357786 ۔
٭٭ جناب محمد یعقوب ولد محمد صابر مرحوم کا 26 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد جمالیہ تربن میں ادا کی گئی ۔ مرحوم سابق میں سعودیہ عرب میں ملازمت انجام دے چکے ہیں ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 28 اپریل کو مسجد جمالیہ ترین میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے برادر احمد سے 7981995341/ 9908849120پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد مصباح الدین قدیر ولد الحاج محمد اسمعیل قادری ساکن لنگر حوض کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز تراویح جامع مسجد قطب شاہی لنگر حوض میں ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ عیدگاہ حضرت بغدادیؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار لڑکیاں والدین تین برادران اور دو بہنیں ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 28 اپریل 2022 بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی لنگر حوض میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848965855/ 9642736755 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد یعقوب ( پولیس ڈپارٹمنٹ ) ولد محمد خواجہ صاحب مرحوم ساکن یوسف گوڑہ پولیس لائن کا بروز منگل 26 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ 27 اپریل کو بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ یوسف گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حبیب فاطمہ نگر میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے فون : 9493928190 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔