انتقال

   

حیدرآباد ۔ 30 اپریل (راست) جناب مرزا احمد محی الدین ساجد ولد جناب مرزا غلام نبی بیگ اسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما حیدرآباد کا 29 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر 6 بجے صبح صدیق گلشن بہادرپورہ درگاہ شریف حضرت بحرالعلوم محمد عبدالقدیر صدیقی میں ادا کی گئی۔ تدفین درگاہ شریف اجالے شاہ صاحب سعیدآباد عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر صدیق گلشن بہادرپورہ میں اتوار کو مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9553259292 یا 9346694497 پر ربط کریں۔
00 جناب شیخ عنایت اللہ ولد جناب شیخ امانت اللہ مرحوم مؤظف ملازم پولیس ڈپارٹمنٹ ساکن معراج کالونی ٹولی چوکی کا بعمر 91 سال 29 اپریل 2020ء جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 30 اپریل کو بعد نماز فجر مسجد شجاعت جانکی نگر کالونی ٹولی چوکی ادا کی گئی اور تدفین فرسٹ لانسر کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے 9052663628 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد زین الدین ولد جناب اسمعیل قریشی مرحوم ساکن بورہ بنڈہ کا 28 اپریل جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد بورہ بنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بورہ بنڈہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان بشمول کانگریسی لیڈر جناب محمد رحیم قریشی اور 4 دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9393822026 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد قاسم عرف بابو ولد جناب محمد رمضان علی وظیفہ یاب عثمانیہ دواخانہ ( مردہ خانہ ) کا بعمر 68 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد قباء تالاب کٹہ سلطان شاہی میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار29 رمضان بعد نماز عصر مسجد قباء سلطان شاہی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 8519805326 پر ربط کریں۔ ؎