انتقال

   

حیدرآباد ۔ 21 مئی (سیاست نیوز) سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی سید یوسف ہاشمی کا مختصر علالت کے بعد جمعہ کی نصف شب کو انتقال ہوگیا جس سے کانگریس کے حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم 1994ء میں کانگریس کے ٹکٹ پر حلقہ اسمبلی چارمینار سے مقابلہ کیا تھا۔ سیٹ ون میں بحیثیت ڈائرکٹر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ حکومت نے انہیں امیرالحجاج بھی نامزد کیا تھا۔ راجیو گاندھی سدبھاونا یادگار کمیٹی کے بھی وہ جنرل سکریٹری تھے۔ جیسے ہی ان کے انتقال کی اطلاع ملی، راجیو گاندھی سدبھاونا یادگار کمیٹی نے چارمینار کے دامن میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ کانگریس کے سینئر قائدین وی ہنمنت راؤ، ایم ششی دھر ریڈی، جی نرنجن ریڈی اور دوسرے قائدین ان کے گھر پہنچ کر ان کے ارکان خاندان کو پرسہ دیا۔ شہر سے باہر رہنے والے کانگریس کے قائدین محمد علی شبیر اور ایم اے خان نے مرحوم کے فرزند اکبر عامر ہاشمی کو ٹیلیفون پر پرسہ دیا۔ مرحوم کی آج بعد نماز ظہر جامع مسجد چنندہ بی بی بنڈل گوڑ، کاماٹی پورہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ تدفین پولیس کالونی قبرستان میں عمل میں آئی۔ اتوار کو بعد نماز عصر جامع مسجد چنندہ بی بی میںفاتحہ سیوم مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7898747323 پر ربط کریں۔ن

حیدرآباد۔/21 مئی، ( راست ) جناب خواجہ غیاث الدین ولد جناب محمد برہان الدین کا 19 مئی 2022 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد علاء الدین خان مغلپورہ میں بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین چندہ صاحب قبرستان اعظم پورہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9346339381 یا 8399984889 پر ربط کریں۔
٭٭ الحاج و زوار عابد حسین موظف اسسٹنٹ ڈائرکٹر بیورو آف اکنامکس و لد الحاج زاہد حسین کا 21 مئی 2022 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد ظہر قطبی باغ دودھ باؤلی میں ادا کی گئی اور تدفین قطبی باغ دودھ باؤلی قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9912178621 یا 8801882280 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد فاروق احمد ریٹائرڈ اسسٹنٹ سکریٹری اے پی پی ایس سی ولد محمد احمد مرحوم کنٹراکٹر آرمور کا بعمر 93 سال 21 مئی 8:30 بجے شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار 22 مئی کو بعد نماز ظہر مسجد کمبل پوش ،سید علی چبوترہ میں مقرر ہے ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید معلومات کیلئے 9963107200 پر ربط کریں۔