انتقال

   

حیدرآباد 22 مئی (راست) جناب محمد باشاہ ولد ولی صاحب کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد مغرب ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان سنت الجماعت بیلاری (کرناٹک) میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 4 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز منگل مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 6301381005 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭ دختر حضرت حبیب مجتبی بن جعفر العید روس کا 22 مئی بروز اتوار صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ قبل نماز ظہر مسجد العیدروس ( خطہ صالحین ، نامپلی ) میں حضرت حبیب مجتبی العیدروس کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ خطہ صالحین میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سہ یوم 23 مئی بروز پیر بعد نماز عصر (4:30 بجے ) مسجد العیدروس ( خطہ صالحین ، نامپلی ) مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9000148363 یا 9346252306 پر ربط کریں۔
٭ الحاج محمد ابراہیم خان موظف سیکشن آفیسر محکمہ فینانس سکریٹریٹ کا 22 مئی 2022 ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد پیارو میاں مصری گنج میں ادا کی گئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9392004646 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد عبدالعظیم ولد عبدالرشید مرحوم کا بروز اتوار 22 مئی کو بوقت 7:30 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 23 مئی کو بعد نماز ظہر جامع مسجد کارخانہ سکندرآباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان کارخانہ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8686663402 یا 9440366628 پر ربط کریں۔