انتقال

   


حیدرآباد۔/27 مئی، ( راست ) جناب محمد سروت علی صدر حیدرآباد کلچرل ویلفیر سوسائٹی کی اہلیہ نوشین فاطمہ ساکن وجئے نگر کالونی کا جمعرات 26 مئی کو انتقا ل ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد عالمگیر شانتی نگر میں بعد نماز جمعہ 27 مئی کو ادا کی گئی۔ تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ چار فرزندان محمد وجاہت علی، حافظ محمد بسارت علی، محمد ذہانت علی، محمد ولایت علی اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار 29 مئی کو بعد نماز عصر مسجد عالمگیر شانتی نگر میں مقرر ہے۔ مرحومہ ، جناب محمد شجاعت علی شجیع سابق ڈپٹی ڈائرکٹر دوردرشن بنگلور و چینائی کی بھاوج ہوتی تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات8008596890 یا 9849138371 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
٭٭ آصف علی خاں کی اہلیہ سابق نیلوفر اسکول کرسپانڈنگ محترمہ نفیس بیگم کا انتقال بروز چہارشنبہ بعد مغرب ہوا ۔ نماز جنازہ جمعرات کو مسجد فردوس بعد نماز فجر ادا کی گئی اور تدفین مصری گنج متصل قبرستان چراغ علی نل میں عمل میں آئی ۔ زیارت ہفتہ کو بعد نماز عصر مسجد فردوس چراغ علی نل میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلیے 9398669608 ۔ 9700421191 پر ربط کریں ۔۔