انتقال

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( راست ) : محترمہ اقبال اختر موظف گورنمنٹ ٹیچر زوجہ جناب محمد ساجد علی مرحوم کا 31 مئی 2022 کو بعمر 75 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قادریہ میں بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین مسجد قادریہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000070782 ۔ 7995592602 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ عالیہ بیگم زوجہ جناب محمد ظہیر الدین مرحوم کا 29 مئی 2022 کو انتقال ہوگیا ۔ 30 مئی کو بعد نماز ظہر ٹیک کی مسجد نامپلی میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور قبرستان نزد درگاہ حضرت شاہ خاموش ؒ تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو دختران اور تین فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6305171138 ۔ 6281557013 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ عظیم النساء بیگم سابق ڈسٹرکٹ وکیشنل ایجوکیشن آفیسر کریم نگر و عادل آباد ساکن شیخ پیٹ بنت احمد محی الدین مرحوم زوجہ خواجہ معین الدین قریشی مرحوم کا بروز منگل 31 مئی 2022 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حضرت بلال ؓ ، ایچ ایم ٹی نگر ناچارم بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین بھی اسی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 2 جون بعد نماز عصر مسجد حضرت بلالؓ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8919100428 ۔ 9885209498 پر ربط کریں ۔۔