انتقال

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( راست ) : جناب محمد چاند خان ولد جناب محمد روشن خان مرحوم کا یکم جون 2022 بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد حضرت عمر فاروق ؓ ، چندرائن گٹہ میں ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان اور 5 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 3 جون کو بعد نماز عصر مسجد حضرت عمر فاروق ؓ ، چندرائن گٹہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7386434782 ۔ 9052644148 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب جی اے رحیم صاحب ریٹائرڈ آئی پی ایس ساکن شانتی نگر کا آج شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 3 جون کو بعد نماز جمعہ مسجد عالمگیری شانتی نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئیگی ۔ تفصیلات کیلئے 9849940388 پر ربط کریں
٭٭ افسانہ نگار و شاعر جناب اجمل محسن ولد جناب سیدداؤد حسین الطاف کا خانگی ہاسپٹل حیدرـآباد میں یکم جون کو انتقال ہوگیا۔ اجمل محسن کا اصل نام سید اجمل حسین ہے اور قلمی نام اجمل محسن ہے۔ مرحوم اجمل محسن پیشہ سے وکیل تھے ۔ مرحوم اجمل حسین محکمہ صحت میں اسٹاٹیکل آفیسر رہ چکے ہیں۔ نماز جنازہ چھوٹی مسجد صوبیداری ( ورنگل ) میں جمعرات 2جون کو بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان صوبیداری میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند و دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9390103323 پر ربط کریں۔