انتقال

   

حیدرآباد۔/4 جون، ( راست ) جناب محمد حافظ علی ولد جناب محمد رحمت علی مرحوم ساکن آصف نگر موظفAPSEB (TSSPDCL) کا 2 جون 2022 بروز جمعرات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر بروز جمعہ مسجد خواجہ گلشن مہدی پٹنم میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 5 جون کو بعد نماز عصر مسجد خواجہ گلشن، مہدی پٹنم میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9030553397 یا 9885394970 پر ربط کریں۔

جدہ میں انتقال
حیدرآباد۔/4 جون ، ( راست ) جناب محمد زاہد علی ولد جناب محمد مسعود علی صدیقی مرحوم حال مقیم جدہ سعودی عرب کا مختصر سی علالت کے بعد جمعہ 3 جون کو بعد نماز جمعہ جدہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ہفتہ 4 جون کو بعد نماز فجر مسجد فلسطین ، جدہ میں ادا کی گئی اور تدفین مقبرہ بنی مالک جدہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار 5 جون کو بعد نماز عصر جامع مسجد چوک میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9885644910 اور واٹس ایپ نمبر 8179131228 پر ربط کریں۔