انتقال

   

٭ حیدرآباد 12 جون (راست) محترمہ خیرالنساء بیگم زوجہ ابراہیم خان مرحوم ساکن یاقوت پورہ کا آج مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد لال محمد صاحب یاقوت پورہ متصل شیخ فیض کمان میں ادا کی گئی۔ تدفین عطاء ضیاء الدین خان قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9885196777 پر ربطکریں۔
شمس آباد /12 جون ( سیاست نیوز ) جناب محمد عبدالرسول ولد جناب محمد عبدالعزیز مرحوم کا بعمر 68 سال ، ساکن قاضی گلی شمس آباد کا 12 جون کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد شمس آباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اولیاء بی صاحبہ شمس آباد میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9948158221/ 7013798454 پر ربط کریں ۔