انتقال

   

حیدرآباد۔/15 جون، ( راست ) جناب محمد اعجاز علی ڈپٹی ایگزیکیٹو انجینئر وظیفہ یاب آر اینڈ ڈی ولد جناب محمد یوسف علی کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ منگل کو بعد نماز ظہر مسجد غلام رسول میں ادا کی گئی اور تدفین گنج شہیداں جھرہ آصف نگر میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر7337437932پر ربط کریں۔
00 الحاج محمد یعقوب علی (اقبال) ولد جناب غلام رسول مرحوم زمیندار کونڈا پاک منڈل، قصبہ مات پلی ضلع سدی پیٹ حال مقیم ملے پلی کا بروز منگل 14 جون 2022ء کو بعمر 90 سال انتقال ہوگیا۔ انہوں نے بحیثیت سرپنچ مات پلی 30 سال اور وائس چیرمین کوآپریٹیو بینک 10 سال بحسن و خوبی خدمات انجام دیں۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد عالمگیری شانتی نگر میں عمل میں آئی۔ 16 جون جمعرات کو فاتحہ سیوم بعد نماز عصر مسجد عالمگیری میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7569972531 یا 8639643594 پر ربط کریں۔
00 جناب سید اختر حسین عابدی زوار ابن مولوی سید باقر حسین عابدی مرحوم کا 14 جون سہ شنبہ کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا سید لقمان حسین موسوی کی اقتداء میںادا کی گئی۔ تدفین رات 2 بجے عمل میں آئی۔ مجلس زیارت ترحیم 16 جون بروز پنجشنبہ 4 بجے دربار ابوالفضل العباس (چھوٹی بارگاہ) چھتہ بازار میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9642115472 یا 9849488862 پر ربط کریں۔
00 محترمہ فریسہ سلطانہ زوجہ جناب محمد حسین مرحوم موظف ایگزیکیٹو انجینئر محکمہ اریگیشن کا بعمر 79 سال 14 جون 2022 کو انتقال ہوگیا۔ زیارت بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد عالمگیر شانتی نگر میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے9581906781 پر ربط کریں۔
امریکہ میں انتقال
کیلیفورنیا۔15۔جون(راست) جناب سید کریم اللہ قادری ولد سید محی الدین قادری حال مقیم امریکہ کا 82 سال کی عمر میں مختصر سی علالت کے بعد کیلیفورنیا میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ14جون کو اسلامک سنٹر آف کورونا نارکو کیلیفورنیا میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی جبکہ تدفین سنی سلوپ قبرستا ن ‘ کورونا ‘ کیلیفورنیا میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان جناب سید محی الدین قادری سہیل ‘ ڈاکٹر سید فیض احمد قادری شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 0016099073332 پر جناب سہیل قادری سے ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔