انتقال

   

حیدرآباد۔/18 جون، ( راست ) صحافی جناب محمد وحید الدین ولد جناب محمد نصیر الدین مرحوم کا 17 جون کی شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ہفتہ 18 جون کو بعد نماز ظہر مسجد فاروق امر اللہ، معراج کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان احاطہ درگاہ حضرت مراد شاہ دھوتی ؒ مراد نگر میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 19 جون کو بعد نماز عصر مسجد فاروق امراللہ، معراج کالونی ٹولی چوکی میں مقرر ہے۔ جناب محمد وحید الدین نے روز نامہ ’ منصف ‘ میں کافی عرصہ تک خدمات انجام دیں۔ انہوں نے جدہ سعودی عرب سے شائع ہونے والے اردو روز نامہ ’ اردو نیوز‘ میں تقریباً دس سال صحافتی خدمات انجام دیں اور ’ دبئی پوسٹ ‘ میں بھی کام کیا۔ جناب وحید الدین کے انتقال پر صحافتی برادری میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور تین فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8639261324 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد امین جمال فرزند جناب محمد جمال کا بعمر 40 سال 18 جون کو صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز ظہر مسجد روضۃ الخضرہ ، محمد نگر بنڈلہ گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند ، ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 19 جون کو بعد نماز عصر مسجد روضۃ الخضرہ محمد نگر بنڈلہ گوڑہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8977161960 پر ربط کریں۔
00 جناب میر طاہر علی خان عرف خواجہ پاشاہ ساکن شاہ علی بنڈہ نیو روڈ کا بروز جمعہ 17 جون 2022 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد حویلی منجھلی بیگم میں اداکی گئی۔ تدفین احاطہ قبرستان درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحب قبلہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار مسجد حویلی منجھلی بیگم شاہ علی بنڈہ نیو روڈ میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9666867281 پر ربط کریں۔
٭٭ مرزا عبدالغنی بیگ منصب دار امتیازی مرحوم کی اہلیہ محترمہ رابعیہ بیگم کا بعمر 98 سال 18 جون کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 18 جون بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد مصطفی، جنگم میٹ فلک نما میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 19 جون بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد مصطفی ، جنگم میٹ فلک نما میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر9985326542 پر ربط کریں۔