انتقال

   


حیدرآباد۔ یکم جولائی، ( راست ) جناب محمد عبدالصمد ( رئیس ) ولد محمد عبدالحمید مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ چہارشنبہ 29 جون کو بعد نماز مغرب مسجد محمدیہ لنگر حوض میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان ضیاء گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان ، ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے8125257178 یا 8919765962 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد خواجہ معین الدین ساکن کشن باغ کابعمر 85 سال طویل علالت کے بعد 30 جون کو انتقال ہوا۔ مرحوم، حیدرآباد ڈسٹرکٹ ٹریژری ڈپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ کے عہدہ سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد ال نور ، کشن باغ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان گوتم نگر فیروز گڑھا میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد ال نور کشن باغ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9398514868 پر ربط کریں۔