انتقال

   

حیدرآباد 17 جولائی (راست) جناب سید حسین ولد سید کریم مرحوم پرنسپل و کرسپانڈنٹ لٹل اسکالرس ہائی اسکول قدیم ملک پیٹ کا مختصر علالت کے باعث 14 جولائی 2022 ء بروز جمعرات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد شاہ معظم، امین کالونی سعیدآباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9700362455 یا 9959171463 پر ربط کریں۔