انتقال

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( راست ) : خواجہ فرید الدین ولد جناب خواجہ معین الدین مرحوم کا بعمر 38 سال 19جولائی منگل کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مصطفی مسجد ، نواب صاحب کنٹہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان مصطفی نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 21 جولائی جمعرات کو بعد عصر مصطفی مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700928173 ۔ 9700111596 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد قاسم ولد جناب محمد یوسف مرحوم کا 18 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد محبوب شاہی مالاکنٹہ معظم جاہی مارکٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان رنگریز چھپا جماعت مصری گنج عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور پانچ دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948058082 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ حکیم سید ضمانت عباس نقوی ولد جناب سید محبوب عباس نقوی مرحوم ساکن دبیر پورہ کا کل انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 21 جولائی جمعرات کو 4 بجے شام الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9030473812 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب فاروقی محمد وقار الدین ولد جناب محمد عبدالجبار فاروقی مرحوم،وظیفہ یاب سپرنٹنڈنٹ سی بی سی آئی ڈی۔ساکن کنچن باغ کا بعمر ( 84 سال) 18جولائی کو انتقال ہوا۔نماز جنازہ 19جولائی کو بعد نماز ظہر جامع مسجد مغل فقیر تکیہ، شمشیر گنج میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان ہی میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 5بیٹے اور 4بیٹیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 21 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد مغل فقیر تکیہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9885544390 اور 9652816232۔پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید اشتیاق حسین ایکزیکٹیو انجینئر ولد جناب سید اشفاق حسین مرحوم کا 20 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ مسجد فاطمہ ، برنداون کالونی ٹولی چوکی میں بعد نماز فجر نماز جنازہ ادا کی گئی اور پیراماونٹ کالونی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885367899 ۔ 8074589847 پر ربط کریں ۔۔