انتقال

   

ظہیرآباد ۔ اے آئی ایم آئی ایم دھناسری کے صدر محمد اکبر کے والد شیخ محمود علی جمعدار کا بعمر 80 سال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل بعد نماز ظہر جامع مسجد دھناسری گرام پنچایت میں ان کے بڑے فرزند محمد حاجی نے پڑھائی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ پانچ فرزندان شامل ہیں۔جلوس جنازہ میں صدر مجلس اتحادالمسلمین ظہیرآباد اطہر احمد ، رکن شوریٰ محمد محی الدین غوری، محمد عامر، اطہر احمد کے علاوہ دیگرسیاسی و مذہبی تنظیموں کے قایدین و عوام بھی شامل تھے۔