انتقال

   

حیدرآباد۔ 29 جولائی (راست) جناب دستگیر پاشاہ المعروف پاشاہ بھائی ولد جناب شیخ حیدر کا بعمر 70 سال طویل علالت کے بعد جمعہ 29 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قادر الدولہ کوٹلہ علی جاہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان املی بن مولا کا چھلہ عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند جناب معراج احمد اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار 31 جولائی بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد کوٹلہ علیجاہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کے لئے 8886173036 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔
امریکہ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب میر فاروق علی ولد میر ولایت علی کا ٹکساس امریکہ میں جمعرات 28 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد ببرین ٹکساس میں ادا کی گئی اور تدفین فاریسٹ لان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے +(201)2909744 اور 9160831800 پر ربط کریں ۔۔