انتقال

   


محبوب نگر ۔30 جولائی ۔ (راست) حافظ محمد قمرالدین ولد محمد حسین کا 29 جولائی بروز جمعہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 30 جولائی بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مکہ مسجد (محبوب نگر ) میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ مولانا صادق محی الدین نے پڑھائی اور تدفین نیا قبرستان ویرنا پیٹھ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ اور دو حافظ لڑکوں کے علاوہ چار لڑکیاں ہیں۔مرحوم مکتھل کی مشہور شخصیت ڈاکٹر شیخ چاند صاحب کے داماد تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7993387309 پر ربط کریں۔
00 محترمہ حمیدالنساء زوجہ جناب میر مظہر علی کا 30 جولائی 2022ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد چندہ بی بی عثمان باغ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تکیہ حمدومیاں عثمان باغ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور پانچ دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9948504833 پر ربط کریں۔
00 جناب سید عثمان احمد حامد قادری ولد جناب سید بشیر احمدقادری مرحوم سابق سپرنٹنڈنٹ تلنگانہ وقف بورڈ کا آج بعمر 74 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 30 جولائی کو بعد عشاء مسجد حضرت سیدنا یحییٰ پاشاہ قاضی پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین بارگاہ حضرت سیدنا یحییٰ پاشاہ ؒ مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم مسجد حضرت سیدنا یحییٰ پاشاہ میں 2 اگسٹ کو 4 تا5 بجے شام مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9391160364 پر ربط کریں۔