انتقال

   

حیدرآباد۔/4اگسٹ، ( راست ) محمد یونس عرف ذیشاہ ولد محمد حسین مرحوم کا بعمر 48 سال اچانک قلب پر حملہ کی وجہ سے 4 اگسٹ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد حضرت امیر حمزہ ؓ ماڈل ٹاؤن کالونی جہاں نما میں ادا کی گئی۔ تدفین اکبر شاہ کا تکیہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ3 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم ہفتہ 6 اگسٹ کو بعد نماز عصر مسجد حضرت امیر حمزہ ؓ ماڈل ٹاؤن کالونی جہاں نما میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون 9966778812 یا 8801066567 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ سابق این آر آئی جناب محمد اقبال ولد جناب محمد یسین مرحوم کا بعمر 80 سال 4 اگست جمعرات ، اشرف نگر ملک پیٹ میں انتقال ہوگیا ۔ وہ طویل عرصہ تک الملک سعود یونیورسٹی ، سعودی عرب سے وابستہ تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ نماز جنازہ 5 اگست بعد نماز جمعہ ( 1-30 بجے ) مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8897725603 ۔ 6302165630 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالنذیر ( عرف نواب سیٹھ ) ولد جناب محمد عبدالعزیز مرحوم ساکن ماریڈ پلی کا 4 اگست شام 4 بجے مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد ماریڈ پلی ( نماز جمعہ 1-30 بجے ) میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان سیدنی ماں کواڑی گوڑہ روبرو بوٹس کلب سکندرآباد میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394700856 ۔ 9394800283 پر ربط کریں ۔۔