انتقال

   


حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد کریم داد خان ولد جناب محمد داد خان کا 18 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر بروز جمعرات مدینہ مسجد مدینہ نگر یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین الماس کی مسجد قبرستان یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد عصر مدینہ مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346212364 ۔ 9398661873 پر ربط کریں ۔ پسماندگان میں 6 فرزندان 2 دختران شامل ہیں ۔۔
٭٭ محترمہ شمیم جہاں صدیقی اہلیہ جناب مجتبیٰ صدیقی مرحوم کا آج صبح مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ٹین پوش ، لال ٹیکری میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان نزد مسجد قطب شاہی بازار گارڈ میں عمل میں آئی ۔ قرآن خوانی بروز اتوار 21 اگست بعد نماز عصر مرحومہ کے گھر لال ٹیکری پر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963189076 ۔ 9177778140 پر ربط کریں ۔۔