انتقال

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( راست ) : نواب اعظم حسین خان فرزند نواب دوست محمد خان بہادر ( مرحوم ) جاگیر دار ، نواب آف جعفر آباد و شہزادی سیدہ عزیز النساء بیگم ( مرحومہ ) کا منگل 23 اگست کو بوقت ظہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ منگل ہی کو بعد نماز عشاء جامع مسجد نواب دوست محمد خان بہادر پورہ ، رنمست پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین خاندانی قبرستان واقع متصل مسجد نواب دوست محمد خاں میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 25 اگست بعد نماز عصر مسجد نواب دوست محمد خان میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8374295206 ۔ 8374619206 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد حامد اقبال علی سینئیر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ و سٹی سیول کورٹ ولد جناب محمد نثار علی مرحوم کا بعمر 60 سال ، اتوار 21 اگست کی شام قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 22 اگست بعد نماز ظہر مسجد یکخانہ نور الاسلام ، واحد کالونی ، یاقوت پورہ میں ادا کی گئی ، تدفین قبرستان سلطان دائرہ ، چھاونی ناد علی بیگ عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 5 دختران اور 2 فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908057059 پر ربط کریں ۔۔