انتقال

   


حیدرآباد /4 ستمبر ( راست ) الحاج و زوار سید عابد حسین عابدی ابن الحاج و زوار ڈاکٹر سید باقر حسین عابدی ریٹائرڈ جوائنٹ ڈائرکٹر انیمل ہسبنڈری کا 3 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ مولانا سید لقمان موسوی کی اقتداء میں نماز جنازہ ادا کی گئی ہے ۔ تدفین دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس ایصال ثواب 6 ستمبر بروز سہ شنبہ بعد نماز ظہر بن مسجد نور الامراء نور خان بازار میں مقرر ہے ۔ مولانا سید لقمان حسین موسوی خطاب کریں گے ۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9550110092 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
٭٭ محترمہ حمیدہ بیگم زوجہ جناب محمد نورالدین دختر جناب محمد نصیرالدین مرحوم ساکن ظفر روڈ یاقوت پورہ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 4 اگست اتوار کو بعد نماز ظہر مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان تکیہ روشن دل یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 6 اگست کو بعد نماز عصر مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 07013669683 پر ربط کریں ۔