انتقال

   


علامہ محمد شاہد رضا نعیمی کا لندن میں انتقال
حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( راست ) : مولانا محمد معارف رضا اشرفی برادر اصغر علامہ موصوف کے مطابق عالمی اسکالر ، مفکر اسلام علامہ مولانا محمد شاہد رضا نعیمی اشرفی کا 5 ستمبر 2022 بروز پیر لندن میں انتقال ہوگیا ۔ وہ 1978 سے لندن میں تبلیغ و اشاعت دین کے فرائض انجام دے رہے تھے ۔ وہ عالمی سطح پر بھی دین کے فروغ میں ایشیا و یوروپ و دیگر ممالک میں کافی شہرت و مقبولیت حاصل کرچکے تھے ۔ 2007 میں عالمی رحمت عالم کمیٹی کی دعوت پر حیدرآباد تشریف لائے اور عنبر پیٹ و مغل پورہ پلے گراونڈ پر مرکزی جلسوں سے خطاب فرمایا ۔ برطانوی حکومت نے ان کی دینی و ملی خدمات کے اعتراف میں 2008 میں OBE ایوارڈ سے نوازا تھا ۔ نماز جنازہ و تدفین بروز چہارشنبہ لیسٹر میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند و دو صاحبزادیاں ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے علامہ کے برادر اصغر مولانا محمد معارف رضا اشرفی حیدرآباد سے 9704972939 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔
٭٭ مسلم لیگ کے قائد جناب محمد خالد حسین کا 4 ستمبر بعد نماز فجر حالت نیند میں انتقال ہوگیا۔ وہ مسلم لیگ کے لئے ہمیشہ سرگرم رہتے تھے۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی چھوٹی مسجد مراد نگر میں ادا کی گئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ شہادت بابری مسجد کے بعد عابڈز پر نماز ادا کرنے پر ٹاڈا کے تحت وہ محروس بھی رہے تھے۔ تفصیلات 8179454694 ، 7893324137 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
٭٭ ڈاکٹر شیخ ضمیر الدین ریٹائرڈ پروفیسر فزکس ڈپارٹمنٹ ، ایم جے سیٹ، بنجارہ ہلز و ویزیٹنگ پروفیسر آئی آئی ایس ای آر بہرام پور، اوڈیشہ کا بعمر 71 سال 6 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 7 ستمبر بعد نماز ظہر مسجد ناصر، کرنول میں ادا کی جائے گی۔ تفصیلات 9491200675 ( کرنول )، 9246366618 ( حیدرآباد ) سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
٭٭ جناب سید محمود کمال ( خالد ) ولد سید مصطفی کمال مرحوم کا آج 6 ستمبر کو بعمر 64 سال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 8 ستمبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد فرسٹ لانسر میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9966783001 ، 9182014920 پر ربط کریں۔