انتقال

   

حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( راست ) جناب محمد اقبال حسین ولد جناب اشرف حسین مرحوم کا 7 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نمازمغرب مسجد کلثوم ، امان نگر میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد کلثوم میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849252088 یا 934888777 پر ربط کریں۔
٭٭ مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس رین بازار برانچ کی حرکیاتی شخصیت جناب سید نوراللہ حسینی المعروف گوہر بھائی ساکن نہرو نگر رین بازار کامنگل کی رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ چہارشنبہ کو بعدنماز ظہر جامع مسجد روضۃ الحدیث رین بازار میں ادا کی گئی۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9912352059 اور 9246815558 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
دیہانت
حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( راست ) ایم پربھاکر کی اطلاع کے بموجب دبیر پورہ کے سماجی جہد کار مریال لکشمن ولد جناب ایم جنگیا کا منگل کی شب دیہانت ہوگیا۔ ان کی عمر 75 سال تھی۔ چہارشنبہ کی دوپہر سعید آباد دھوبی گھاٹ کے شمشان گھاٹ میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9949650177 پر ربط کریں۔