انتقال

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( راست ) : محترمہ فریدہ محبوب ریٹائرڈ ہیڈ مسٹریس عالیہ ہائی اسکول زوجہ جناب عبدالرحمن شریف ریٹائرڈ اڈیشنل جنرل منیجر بی ایچ ای ایل اور موجودہ ڈائرکٹر شاداں ادارہ جات کا بروز چہارشنبہ 14 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ قطب شاہی مسجد خیریت آباد بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں ہوئی ۔ فاتحہ سیوم 16 ستمبر بعد نماز عصر قطب شاہی مسجد خیریت آباد میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8978312454 پر ربط کریں ۔۔