انتقال

   


حیدرآباد۔/18 ستمبر، ( راست ) محترمہ الحاجہ نصرت فاطمہ اہلیہ خواجہ مظفر حسین انصاری موظف چیف انجینئر اریگیشن و سابق پرنسپل شاداں انجینئرنگ کالج دختر ڈاکٹر ابوالکلام بدر الدین مرحوم سیول سرجن کا 18 ستمبر یوم یکشنبہ بوقت فجر خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد بقیع بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی اور قبرستان مسجد عالمگیر ، شانتی نگر میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم سہ شنبہ 20 ستمبر بوقت عصر مسجد عالمگیر شانتی نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849111856 پر ربط کریں۔