انتقال

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( راست ) : محترمہ احمدی بیگم سابق ٹیچر گورنمنٹ ہائی اسکول ، ملے پلی اہلیہ جناب محمد شجاعت علی سابق اسسٹنٹ ڈائرکٹر محکمہ ہارٹیکلچر کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد عالمگیری شانتی نگر سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246503345 پر ربط کریں ۔۔
دیہانت
حیدرآباد /21 ستمبر ( راست ) آر شنکر راؤ صدر آل انڈیا پان شاپ اسوسی ایشن کا 20 ستمبر 2022 کو دیہانت ہوگیا ۔ آخری رسومات عنبرپیٹ شمشان گھاٹ میں انجام دی گئی ۔ اس بات کی اطلاع تلنگانہ پان شاپس اسوسی ایشن ( حیدرآباد و سکندرآباد ) نے دی ہے ۔