انتقال

   


حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب سید حسن ولد جناب سید حسین مرحوم ساکن ماڈل ٹاون کالونی جہاں نما کا بعمر 69 سال 23 ستمبر کو بعد نماز جمعہ امریکہ میں انتقال ہوا ۔ تدفین وہیں عمل میں آئی ۔ غائبانہ نماز جنازہ بعد نماز ظہر بروز اتوار 25 ستمبر 2022 کو مسجد امیر حمزہ ، ماڈل ٹاون کالونی جہاں نما میں ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 لڑکے اور 2لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9573237015 پر ربط کریں ۔۔
00 ڈاکٹر محمد جنید ذاکر اسسٹنٹ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسلیشن مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ولد جناب محمد غوث مرحوم کا جمعہ 23 ستمبر 2022 کوبعد مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ہفتہ 24 ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد حکیم وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان سلطان دائرہ چنچلگوڑہ ( روبرو چنچل گوڑہ جیل ) میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 25 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد حکیم وزیر علی فتح دروازہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میںاہلیہ کے علاوہ دو فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 6309483707 یا 9848874937 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب میر یوسف علی قادری ریٹائرڈ ملازم مجلس بلدیہ حیدرآباد ساکن عیدی بازار ولد جناب میر مہر علی کا بعمر84سال ہفتہ 24 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد شجاعیہ عیدی بازار میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احاطہ درگاہ حضرت سید میر شجاع الدین صاحبؒ قبلہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار 25 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد شجاعیہ عیدی بازار میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9963890495 یا 9550903046 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید عارف جلیل ولد جناب سید عبدالجلیل مرحوم کا 23 ستمبر بروز جمعہ 62 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد امہ سلمہ بی بی کا چشمہ تیگل کنٹہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان مغل فقیر تکیہ میں عمل میں آئی۔ زیارت 25 ستمبر بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد امہ سلمہ تیگل کنٹہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9703985012 یا 9390531900 پر ربط کریں۔
دیہانت
حیدرآباد ۔ 24 ستمبر (راست) ریو بردار جارج پرالیل (انکل) کا 23 ستمبر کو رات 10:25 بجے سینٹ اینس ہاسپٹل جہاں نما حیدرآباد میں دیہانت ہوگیا۔ آخری رسومات 25 ستمبر اتوار کو سہ پہر 3 بجے بوائز ٹاؤن جہاں نما میں انجام دی جائیں گی۔