انتقال

   


حیدرآباد۔/25 ستمبر، ( راست ) لندن میں مقیم حیدرآبادی خانوادہ آصفجاہ کے چشم چراغ پرنس میر محسن علی خان کا آج اتوار کو انتقال ہوگیا۔ 93 سالہ پرنس محسن علی خان ‘ صاحبزادہ میر لائق علی خان کے برادر تھے۔ تدفین سنٹرل لندن کے شاہی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 447574301015 یا 9959549181 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ خواجہ بیگم زوجہ محمد شمس الدین مرحوم و دختر خورد حضرت سید حمید الدین مرحوم کا بعمر 83 سال 24 ستمبر 2022 بوقت ظہر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد محمدی نرخی پھول باغ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اُجالے شاہ صاحب ؒ میں عمل میں آئی۔ مرحومہ ، مولانا سید اعظم الحسینی سجادہ درگاہ حضرت سیدن صاحب ؒ کی حقیقی خالہ تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9912877979 پر ربط کریں۔