انتقال

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محمد صمصمام الدین عرف سرور ولد جناب محمد سردار مرحوم کا 24 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد قلعہ گولکنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7780379418 ۔ 9391195776 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ قاضی محمد اسد الدین ( گتہ دار ) ولد قاضی محمد شبر الدین مرحوم تعلقہ بھوکر ضلع ناندیڑ مہاراشٹرا ساکن حافظ بابا نگر ( سی ) بلاک کا بعمر 82 سال 25 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حرمین ، حافظ بابا نگر میں ادا کی گئی ۔ تدفین بارکس ( چھوٹا ) قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346799066 ۔ 9849199952 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مولوی محمد قمر الدین ولد مولانا غازی محبوب سوداگر کا 25 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد دیندار انجمن میں ادا کی گئی ۔ تدفین آصف نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ، دو فرزندان ، تین دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 27 ستمبر بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7396105009 ۔ 9866618780 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ڈاکٹر افتخارؔ احمد ساکن مرغی مارکٹ نامپلی حیدرآباد کا پیر 26 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ منگل 27 ستمبر کو بعد نماز فجر مسجد درگاہ حضراتِ یوسفین نامپلی حیدرآباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان احاطہ درگاہ حضراتِ یوسفین ؒ نامپلی میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور 5 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9849015704 یا 9963102026 پر ربط کریں۔
٭٭ نواب سید دوست محمد خاں المعروف خالد بھائی فرزند نواب میر عبدالقدیر خاں مرحوم ، نبیرہ میر عبداللہ خاں سابق صوبیدار گلبرگہ، جنرل سکریٹری انتظامی کمیٹی درگاہ حضرت بندہ شاہ قبلہؒ سنتوش نگر کا کل رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز پیر بعد نماز ظہر مکہ مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت بندہ شاہ قبلہ پھسل بنڈہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم منگل 27 ستمبر بعد نماز عصر مسجد بلال دیوڑھی قدیر جنگ پرانی حویلی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9030564668 سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔