انتقال

   

حیدرآباد /28 ستمبر ( راست ) جناب محمد ظہیرالدین موظف ملازم محکمہ پولیس ولد محمد بشیر الدین مرحوم ساکن پریم نگر عنبرپیٹ حیدرآباد کا 27 ستمبر 2022 بروز منگل 3 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء پولیس لین مسجد طیبہ عنبرپیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان قادری باغ عنبرپیٹ عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9676248793یا 6473887021 پر ربط کریں ۔
٭٭ الحاج محمد جہانگیر موظف اسسٹنٹ ڈائرکٹر سروجنی آئی ہاسپٹل ولد جناب محمد ابراہیم مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 29 ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد الہی گڈی ملکاپور مہدی پٹنم میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ قبرستان فرسٹ لانسر میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9849679295/ 7995717410 پر ربط کریں ۔
٭٭ الحاج نواب میر مسعود علی ولد نواب میر مظفر علی مرحوم کا 28 ستمبر کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد امیر حمزہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت اکبر حسینی ، چونے کی بھٹی مصری گنج قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر 30 ستمبر ماڈل ٹاون کالونی مسجد امیرحمزہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9848129449 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ اظہر سعیدہ ریٹائرڈ ٹیچر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول حیدرگوڑہ زوجہ جناب محمد مفتی اعظم کا بروز پیر 26 ستمبر 2022 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین لنگر حوض درگاہ بغدادی صاحب کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 7702279374 پر ربط کریں ۔