انتقال

   

حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( راست ) نواب محمد لطیف الدین خاں المعروف لطیف نواب جاگیردار بھونگیر ولد نواب محمد شمس الدین خاں کا مختصر علالت کے بعد 28 ستمبر 2022 کو صبح خانگی ہاسپٹل ملک پیٹ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ بعد نماز عصر مسجد لشکر جنگ اعتبار چوک میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان نزد ریلوے برج یاقوت پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار دختران اور ایک فرزند محمد معین الدین خاں انچارج اردو مسکن شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 30 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد لشکر جنگ اعتبار چوک میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9618094171 پر ربط کریں۔
٭٭جناب مرزا سماعیل بیگ ولد چاند بیگ مرحوم ساکن اعظم پورہ کا 28 ستمبر 2022 بروز چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد گلزار میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد الماس چادر گھاٹ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سہ یوم بعد نماز عصر 30 ستمبر بروز جمعہ مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8008888873 یا 8328192256 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ نور النساء بیگم ( عقیلہ ) ریٹائرسوشیل ورکر گورنمنٹ میٹرنٹی ہاسپٹل نیا پل زوجہ جناب موسیٰ رضا مرحوم مہاجر ساکن عثمان پورہ چادر گھاٹ کا طویل علالت کے بعد 28 ستمبر 2022 بروز چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد مرتضیٰ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قادری چمن انجن باؤلی میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد مرتضیٰ عثمان پورہ چادر گھاٹ میں مقرر ہے۔پسماندگان میں ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7702040857 یا 8885546181 پر ربط کریں۔